• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

براق صحن میں جاری صہیونی منصوبہ مسجد اقصی پر حملہ ہے: فلسطینی کانفرنس

پیر 11-02-2013
in فلسطین
0
plf conference-0 300 0
0
SHARES
2
VIEWS
 
اسرائیل نے براق صحن کے ساتھ یہودی عبادت گاہ ، پولیس اسٹیشن اور تعمیرات پر مشتمل پروجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے۔ براق صحن کے اطراف جاری کھدائیوں سے فلسطینیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اقصی فاؤنڈیشن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس صہیونی منصوبے کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لیے صحافیوں کی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں مسجد اقصی پر مکمل قبضے کے اس صہیونی منصوبے کے مختلف پہلووں سے آگاہی دی گئی۔ 
 
اتوار کے روز ہونے والی اس کانفرنس میں فلسطین کے جید علماء اور نامور رہنماؤں نے شرکت کی۔ سن 1948 کے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح، القدس سے اسلامک سپریم کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کے علاوہ مقبوضہ فلسطین کے عرب سٹیزن کمیٹی کی مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ استاذ محمد زیدان اورالاقصی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر انجینئر امیر خطیب بھی شریک تھے۔
 
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رائد صلاح نے کہا کہ یہ کانفرنس ایک ایسے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے جب مسجد اقصی انتہائی خطرے میں ہے۔ اسرائیلی فوج کا جنون گائے کے جنون سے بھی بڑھ گیا ہے۔ اسرائیلی فوج اور انتہاء پسند یہودیوں کی جانب سے رات دن مسجداقصی اور القدس پر دھاوا بولا جا رہا ہے۔
 
شیخ صلاح نے بتایا کہ براق صحن میں جو صہیونی منصوبہ شروع کیا گیا ہے اسکے نام ”سٹراس ہاؤس” کو پہلے ہی مسترد کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ اس پروجیکٹ کے تحت جو عمارت تعمیر کی جا رہی ہے وہ اس جگہ پر ہے جس پر اسرائیل نے سن 1967 کی جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا۔  شیخ رائد صلاح نے باور کروایا کہ براق صحن مسجد اقصی کا جزو لاینفک ہے اور اسلامی تاریخ کا ایک حصہ ہے۔ یہ تاریخ سلطان صلاح الدین ایوبی سے بادشاہوں اور خلاف عثمانیہ تک محیط ہے، مسجد اقصی کے اس حصے پر صر ف فلسطینیوں کا نہیں سارے مسلمانو ں کا حق ہے۔
 
مسجد اقصی کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کرنے والے شیخ رائد صلاح کا کہنا تھا کہ ”سٹراس ہاؤس” کی عمارت کے مسجد اقصی کے ساتھ ملنے کا مطلب ہو گا کہ مسجد اقصی کے احاطے کو بڑھایا جا رہا ہے۔ اس طرح مسجد اقصی کا گراؤنڈ فلو ر بھی مسجد کے نیچے بچھائے گئے اسرائیلی سرنگوں کے نیٹ ورک سے متصل ہو جائے گا۔
 
شیخ صلاح نے اعلان کیا کہ وہ اس ہفتے کے اختتام پر جمعرات، جمعہ اور ہفتے کے دن اس منصوبے کے خلاف احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔ جس میں اہالیان القدس کو درپیش خطرات میں ان کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا جائے گا۔
 
انہوں نے خبر دار کیا کہ مراکشی کالونی میں اسرائیلی پولیس اسٹیشن اور نگرانی کے مرکز کے قیام کا مطلب مسجد اقصی کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا حالیہ منصوبہ اسرائیل کی مرتب کرتا دستاویز اور پروٹوکولز کی بھی خلاف ورزی ہے۔ 
 
کانفرنس کے آغاز میں افتتاحی بیان کرتے ہوئے شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مراکشی دروازے کے علاقے میں اسلامی اوقاف پر حملہ دراصل مسجد اقصی اور تمام مسلمانوں پر حملہ ہے۔ یہ وقف فلسطینیوں کا نہیں بلکہ دنیا کے تمام مسلمانوں کا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ براق صحن کے علاقے میں حالیہ کھدائیاں کر کے اسرائیل نے یہاں کے اسلامی آثار قدیمہ کو مسخ کر دیا ہے۔ اسرائیل کا یہ منصوبہ یہاں پر مسلمانوں کے آثار قدیمہ کی تباہی کا آغاز ہے۔
اسلام سپریم کونسل کے سربراہ شیخ صبری نے کہا کہ اسرائیل کو مسجد اقصی کے قریب یہودی تہذیب کے آثار نہیں مل سکے جس کے بعد وہ اب یہاں یہودی عباد ت گاہ اور دیگر عمارتیں تعمیر کر رہا ہے تاکہ اس علاقے کو یہودی آثار قدیمہ قرار دلوانے میں مد د مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کے قرب و جوار میں کوئی بھی یہودی عبادت گاہ نہیں ہے اوراس ضمن میں کی جانے والی تمام باتیں من گھڑت اور چھوٹ کا پلندہ ہیں۔
 
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استاذ محمد زیدان نے کہا کہ یہ بات یاد رہے کہ مسجد اقصی کا معاملہ صرف تاریخی نوعیت کا نہیں ہے بلکہ یہ اسلامی عقیدے اور آثار قدیمہ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصی کے خلاف کی گئی کوئی بھی کارروائی پورے عالم اسلام کو شدید صدمہ ہوگا ۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل سن 1967 سے مسجد اقصی اور القدس میں اپنے صہیونی منصوبے جاری رکھے ہوئے ہے۔ 
 
 
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.