قابض اسرائیلی فوج نے طوباس شہر کے مشرق میں آباد عرب بدو خاندانوں کو دھمکی دی ہے کہ ان کی بے دخلی کے لیے طاقت کے استعمال سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
یہ بات عرب بستیوں اور وادی المالح کے سربراہ عارف الدارغمہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتائی ۔ انہوں نے متعلقہ فلسطینیوں سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوے کہا ہے کہ وہ 450 خاندانوں کو بچانے کے لیے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں۔
طوباس کے ان مقامی باشندوں کو سخت اور بدتر موسمی حالات کے ساتھ اسرائیلی فوج کی طرف سے ہراساں کرنے کی کارروائیوں کا سامنا ہے جو فوجی مشقوں کے بہانے انہیں اپنی آبائی سرزمیں چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں لیکں وہ اپنے روایتی طرز زندگی سے جڑے رہنے پر مصر ہیں۔
ان عرب بستیوں کے سربراہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ باوجود سرد اور سخت موسم کے وہ پُرعزم ہیں اور کسی صورت یہاں سے نہیں نکلیں گے۔ وہ اپنے جدی بشتی سر زمین پر رہنے کوترجیح دیں گے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین