انسداد جرائم کی بین الاقوامی پولیس ’’انٹرپول‘‘ نے مالی بدعنوانی میں ملوث ایک فلسطینی سیاست اور سابق وزیر کو حراست میں لینے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کردیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ’’صفا‘‘ کے مطابق گذرگاہ امور کے ڈائریکٹرجنرل نظمی مہنا نے بتایا کہ فلسطینی اتھارٹی کے ایک اہم سابق عہدیدار شادی حمزہ کو گرفتار کئے جانے کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے حوالے کیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف مقدمہ کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مہنا نے بتایا کہ فلسطینی انسدادی بدعنوانی بورڈ آج منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں شادی حمزہ کی انٹرپول کی مدد سے گرفتار اور اس پر عاید الزامات کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلی بریفنگ دے گا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
