مسجد اقصی کے خطیب شیخ محمد سلیم نے انتہاء پسند یہودیوں کی ان اشتعال انگیز حرکتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے خدا کے عذاب کو دعوت دینے والے ان بدبختوں کو کڑی سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام اور قبلہ اول کے خطیب نے شان رسالت میں گستاخی کرنے اور عربوں پر طعن و تشنیع کرنے والے والے ان بے وقوفوں کو قابو میں کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا انتہاء پسند یہودیوں کی یہ زبان درازی دین اور عقائد کے احترام کے عالمی انسانی حقوق کی بھی توہین ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
