• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 1 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ایک ہزار سے زائد صہیونیوں کی حضرت یوسف کے مزار کی بے حرمتی

پیر 07-08-2017
in فلسطین
0
0Pala8169
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک ہزار سے زائد صہیونی شرپسندوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے مشرق میں واقع جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مزار کی بے حرمتی کی۔ مزار پر دھاوے کے بعد فلسطینی شہریوں اور صہیونی آباد کاروں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق آج سوموار سات اگست کو علی الصباح  ایک ہزار سے زائد صہیونی شرپسندوں کے ایک ھجوم نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر دھاوا بولا اور تلمودی تعلیمات کی روشنی میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سیکڑوں صہیونی شرپسند اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں یوسف علیہ السلام کے مزار میں داخل ہوئے اور عبادت کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی آباد کار حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پردھاوے سے قبل حوارہ چوکی پر جمع ہوئے۔ اس کے بعد بیت فوریک  سے سات بسوں کے ذریعے حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار پر پہنچے۔اس موقع پر اسرائیلی فوج نے صہیونی شرپسندوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر رکھی تھی۔

مزار پر دھاوے کے بعد فلسطینی شہریوں اور صہیونی آباد کاروں میں جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شہری محمد حج حسین نے بتایا کہ صہیونی آباد کاروں کی آمد سے قبل اسرائیلی فوج نے مزار سے ملحق دویات خاندان کے مکان میں گھس کر اس کی چھت پر پوزیشنیں سنھبال لیں۔ صہیونی آباد کاروں کے مزار پر دھاوے کے موقع پر اسرائیلی فوج کی طرف سے انہیں فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایک ہزار سے زائد صہیونیوں کی حضرت یوسف کے مزار کی بے حرمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.