(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صحافی کو صیہونی فوج نےرواں سال 27 اکتوبرکو ان کے گھر پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ گزشتہ روز قابض صیہونی فوج نے سینئر فلسطینی صحافی عبدالرحمان ظاہر کو ایک ماہ بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے ۔
فلسطینی صحافی عبدالرحمان ظاہر کو اسرائیلی فوج نے 27 اکتوبر 2020ء کو غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں شاہراہ 16 پرواقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران حراست میں لے لیا تھا۔اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی کی پولیس بھی عبدالرحمان ظاہر کو سیاسی بنیادوں پر 36 دن تک پابند سلاسل رکھ چکی ہے۔