• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ایک بار پھر فلسطینیوں اور مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ

جمعرات 25-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4151
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونیوں نے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کر دیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں کے ایک گروپ نے جمعرات کو صیہونی فوجیوں کی مدد سے باب المغاربہ کی جانب سے مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے داخل ہونے کے بعد وہاں موجود فلسطینیوں نے صیہونیت مخالف نعرے لگائے اور صیہونیوں سے ان کی جھڑپ ہوئی۔

صیہونی فوجیوں نے فلسطینی خواتین کو بھی مسجدالاقصی میں جانے سے روک دیا جس کے بعد فلسطینی خواتین مسجد الاقصی کے دروازوں کے باہر ہی بیٹھ گئیں اور وہیں انہوں نے تلاوت قرآن کریم کرنی شروع کر دی۔ اس درمیان فلسطین کے مفتی شیخ محمد حسین نے سبھی فلسطینیوں خاص طور پر مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ مسجدالاقصی کے اطراف میں احتجاجی اجتماع کریں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات اور بیت المقدس کے اسلامی تشخص اور شناخت سے کسی بھی قیمت پر چشم پوشی نہیں کریں گے۔

صیہونی حکومت نے گذشتہ کئی مہینے سے مسجد الاقصی پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں اور اس نے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر بھی طرح طرح کی بندشیں لگا دی ہیں۔ صیہونی حکومت بیت المقدس کے اسلامی فلسطینی تشخص کو بھی تیزی کے ساتھ ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ صیہونی حکومت کے اسی قسم کے اقدام پر احتجاج کرتے ہوئے فلسطینیوں نے تحریک انتفاضہ قدس شروع کر دی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieایک بار پھر فلسطینیوں اور مسجد الاقصی پر صیہونیوں کا حملہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.