(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان نے مقبوضہ فلسطین سے نشریات پیش کرنے والے ’’مساوات‘‘ ٹی وی چینل کی نشریات پرچھ ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے زیرتسلط علاقوں سے فلسطینی اتھارٹی کی فنڈنگ سے نشریات پیش کرنے والے ٹی وی چینل کی نشریات بند کرنے کافیصلہ گذشتہ روز کیا گیا۔اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر کا کہنا ہے کہ ’’مساوات‘‘ ٹی وی چینل کی نشریات اسرائیلی سیادت اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کا موجب بن رہی ہیں۔ اس لیے اگلے چھ ماہ تک ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے پاس فلسطینی ٹی وی چینل ’’مساوات‘‘ پر پابندی عائد کرنے کا کوئی ٹھوس جواز موجود نہیں ہے۔ اسی طرح کے نام نہاد حیلوں اور بہانوں سے پچھلے سال ’فسطین 48‘ نیوز چینل کی نشریات پربھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔
اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ ’مساوات‘ ٹی وی چینل پر سرائیل کی بالادستی کو چیلنج کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔