فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے سعودی عرب کے سابق وزیر اطلاعات ایاد بن امین مدنی کو اسلامی تعاون تنظیم کا سیکرٹری جنرل مقرر ہونے پر پرخلوص ہدیہ تبریک پیش کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں حماس نے ایاد مدنی نے کو ان کی نئی ذمہ داری کی احسن طریقے سے ادائیگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ تنظیم نے بیان میں دعا کی ہے کہ اللہ ایاد مدنی کو امت اسلامیہ کے مسائل کا کامیابی سے دفاع اور حل کی ہمت دے۔
حماس کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ارض مقدس کی اسلامی شناخت مٹانے کی کوششوں میں تیزی کے بعد مسئلہ فلسطین امت کو درپیش چپلنجز میں سرفہرست ہے۔
قاہرہ میں گزشتہ دنوں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر مصری صدر ڈاکٹر محمد مرسی نے ایاد مدنی کو او آئی سی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا۔ ان کے عہدے کی ٹرم اگلے برس جنوری سے شروع ہو گی جو آئندہ پانچ سال تک برقرار رہے گی، اس وقت تک موجودہ جنرل سیکرٹری اکمل الدین اوگلو خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
