سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک ، مشرق وسطیٰ، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا،فلسطین ملائیشیا میں آج عیدالفطر ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جمعرات کی شام شوال کا چاند نظرآنے کے بعد آج جمعہ کو عید الفطر کا اعلان کیاگیا تھا۔ سعودی عرب میں الحریق، سدیر، تمیر اور طائف سمیت کئی شہروں سے روئیت ہلال کی شہادتیں موصول ہوئی تھیں۔
اہل فلسطین کی جانب سے بھی پوری مسلم امہ کو عیدالفطرکی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کی جانب سے عالم اسلام عرب ممالک کے مسلمانوں اور فلسطینی قوم کو عید کی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
