اسرائیل کی جیل میں اٹھائیس سال سے زیرحراست فلسطینی شہری ھزاع السعدی اسیری کے ساتھ ساتھ ایک جان لیوا مرض کا شکار ہیں۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ السعدی کے پیٹ میں کیڑےپڑ چکے ہین
اور وہ چلنے پھرنے سے قاصرہیں، صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اسیر کی دیکھ بحال کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے گئے جس کے باعث اس کی حالت شدید خطرے سےدوچار ہوچکی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسیر کہ ہمشیرہ نے بتایا کہ اس کا بھائی صہیونی جیل جلبوع میں زیرحراست ہے اور اس کے پیٹ میں ورم پیدا ہونے کے باعث کیڑے پڑ چکے ہیں۔ انہوں نے اسیر کی خرابی صحت کی تمام ترذمہ داری صہیونی جیل انتظامیہ، فوج اور حکومت پر عائد کی اور کہاکہ السعدی کی جان کوکچھ ہوا تو اس کی تمام ترذمہ داری صہیونی حکومت پر عائد ہوگی۔
اسیر کی ہمشیرہ نے بتایا کہ اس کی بھائی کی خرابی صحت کی وجہ سے خاندان کے دیگرافراد بالخصوص والدہ سخت پریشان ہے، کیونکہ ھزاع السعدی کئی ہفتوں سے کچھ کھا پی نہیں رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ھزاع السعدی فلسطین کے ان جرت مند شہریوں میں سے ایک ہیں جنہیں صہیونی فوج نے اٹھائیس سال قبل مغربی کنارے کے شہر جنین سے حراست میں لیا تھا۔ ان پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ تعلق اور انہیں پناہ دینے سمیت کئی یہودی آباد کاروں اور صہیونی فوجیوں پرقاتلانہ حملوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین