• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

آستین کے سانپ صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں عباس ملیشیا کےافسرکی پٹائی

بدھ 06-05-2015
in فلسطین
0
plf officer-beaten
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اہلکار بڑے فخر کے ساتھ صہیونی فوجیوں کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے لیکن موقع ملتے ہی آستین کے سانپ اپنا وار کرنے کبھی گریز نہیں کرتے۔ ایک خبر کے مطابق مغربی کنارےکے نابلس شہر میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے ایک فلسطینی اتھارٹی کے اہلکار کی پٹائی کرکے یہ ثابت کردیا کہ صہیونیوں کی چاکری کی اس سے زیادہ کوئی وقعت نہیں ہوسکتی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے غرب اردن کے شمالی شہرنابلس میں روجیب کے مقام پر فلسطینی ملیشیا کے ایک کرنل کی گاڑی کو روکا اور کسی وجہ کے بغیر اس کی پٹائی شروع کردی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے روجیب کے مقام پر بدھ کے روز تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اس دوران کرنل احمد حافظ سلیمان دویکات اپنی گاڑی پرگھر کی طرف آ رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے انہیں روک لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ان کی گاڑی کی بھی توڑپھوڑ کی۔

نابلس میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک عہدیدار کیپٹن نعیم نے بتایا کہ کرنل دویکات نے صہیونی فوجیوں کو اپنا تعارف بھی کرایا اور بتایا کہ وہ مشرقی نابلس کے علاقوں کا سیکیورٹی کمانڈر ہے تاہم قابض فوجیوں نے اس کی ایک نہ سنی اور بری طرح تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑا۔

بعد ازاں مجروح فلسطینی کرنل کو نابلس میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.