مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدر طیب ایردوآن نے ان خیالات کا اظہار استنبول میں منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ کانفرنس میں کئی دوسرے ممالک کے سربراہان بھی شریک تھے۔
رجب ایردوآن نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دوہرے معیار کا شکار ہے۔ جب تک عالمی برادری کی فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے سوچ مثبت نہیں ہوتی اس وقت تک خطے میں امن وامان کا قیام ممکن نہیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مغربی ترکی کے جزیرہ ننا جالیبولی میں جنگ عظیم اول کے ایک سوسال پورے ہونے اور یورپ کے خلافت عثمانیہ کے زیرنگیں علاقوں پر حملوں کی یاد میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس میں ترک صدر کے علاوہ آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم اور برطانوی ولی عہد شہزادہ چالس اور شہزادہ ھاری نے بھی شرکت کی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
