• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اوباما کا دورہ اسرائیل، صہیونی ریاست مضبوط ہوگی: شیخ کمال خطیب

ہفتہ 02-03-2013
in فلسطین
0
plf 02 Khatib-0 300 0
0
SHARES
3
VIEWS

ء48 کے مقبوضہ فلسطین (نام نہاد اسرائیل) میں سرگرم تحریک اسلامی کے نائب سربراہ شیخ کمال خطیب نے امریکی صدر براک اوباما کے دورہ اسرائیل کو فلسطین کے لیے خطرناکقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد اسرائیل کو مضبوط کرنا اور اسے استحکام بخشنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیس مارچ کو اوباما کی فلسطین آمد اتفاقا نہیں ہوگی بلکہ اس دورے کے ذریعے سے اسرائیل کو مضبوط کرنے کی تمام کوششوں میں صہیونی حکومت اور تنظیموں کی پوری ساز باز ہے۔

شیخ کمال خطیب نے امریکی صدر کے اس دورے کو القدس میں اسرائیل کی جانب سے منعقد میراتھن سپورٹس سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ براک اوباما مراکشی دروازے سے مسجد اقصی میں داخل ہونگے۔ اسرائیلی انتظامیہ اور پولیس کی پوری حفاظت میں اور قانونی طور پر مسجد کا بندوبست رکھنے والے اسلامی اواقاف کی لاعلمی میں اوباما کے مسجد میں داخل ہونے کا کا مقصد مسجد اقصی میں اسرائیل کا وجود ثابت کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی تنظیم اب تک مغربی کے ان گناہ گاروں کو استعمال کر رہی جو یورپ میں یہودیوں کے نام نہاد قتل عام کا کفاردہ دینے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں۔ مغرب میں قتل عام سے مراد بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانے والا ہولو کاسٹ ہے۔

تحریک اسلامی کے نائب سربراہ نے عرب اور اسلامی دنیا سے چھیالیس سال سے القدس پر تسلط جمائے اسرائیل کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے القدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کی تمام کوششیں ناکامی سے دوچار ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھی القدس پر قابض ہونے والی ایک قوت ہے، جس طرح القدس کے پہلے قابضین تاریخ کا حصہ بن گئے اسی طرح اسرائیل بھی گزر جائے گا۔

شیخ کمال خطیب نے جمعہ کے روز القدس میں منعقد کیے گئے میراتھن کھیلوں کو بھی شدید مذمت کی اور اسے یہودی منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا اسرائیل القدس کو یہودیانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اور اس ضمن میں تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ کھیلوں کی سرگرمیاں ہوں، یہودی آباد کاری کے منصوبے ہوں یا سلوان کالونی اور دیگر علاقوں میں انہدامی کارروائیاں، اس مقدس شہر پر قبضے کا صہیونی منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص اسرائیل کا ’’شتراواس‘‘ منصوبہ بھی القدس کے جغرافیے کو تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی سرگرمیاں بھلے وہ کھیلوں کے دکھاوے کے طور پر ہی ہوں، اسرائیلی پالیسی کا ایک حصہ ہے۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.