مغربی کنارے کے شہر نابلس کے علاقے الطویل کے شہریوں نےصہیونی حکام کے احکامات پر اپنے گھروں کی مسماری کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
ہفتے کے روز خبر رساں ایجنسی ’’قدس پریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے الطویل دفاعی کمیٹی کے رکنن نے احتجاج کو مزید طول دینے کا عندیہ بھی دیا۔
قدس پریس کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ اب تک علاقے میں دسیوں گھروں کو مسمار کر چکی ہے اور اس کے بعد مزید گھروں کو گرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ علاقے کی ایک مسجد اور پاور ہاؤس بھی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی انتظامیہ نے ایک ہفتے کے اندر اس پوری آبادی کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ صہیونی حکام اس علاقے کو عسکری علاقہ قرار دے رہے ہیں۔

