• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اندرون فلسطین میں دروز یہودیوں کے لیے نئی کالونی کےقیام کی اسرائیلی سازش

اتوار 13-03-2016
in فلسطین
0
0Pala0637
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سنہ 1948 ء کی جنگ میں اسرائیل کے قبضے میں چلے گئے علاقوں میں صہیونی حکومت نے ایک نئی یہودی کالونی کے قیام کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس کالونی میں درز قبیلے سے تعلق رکھنے والے یہودی آباد کاروں کو رکھا جائے گا۔ دوسری جانب مقامی فلسطینی آبادی نے اپنی اراضی پریہودی کالونی کے قیام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ڈٹ کراس کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مقامی فلسطینی آبادی کو معلوم ہوا کہ صہیونی حکومت خفیہ طورپر اندرون فلسطین کے تاریخی علاقوں ’’نمرین‘‘ اور ’’حطین‘‘ کی اراضی پرایک نئی یہودی کالونی کے قیام کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ فلسطینیوں نے اس کا کھوج لگانے کی کوشش کی تو خبردرست ثابت ہوئی۔

خیال رہے کہ ’’حطین‘‘ مقبوضہ فلسطین کا وہ اندرونی علاقہ ہے جو تاریخی اعتبار سے ایک بڑی جنگ کے نام سے بھی مشہور ہے۔ معروف مسلمان سپہ سالار صلاح الدین ایوبی نے اس علاقے میں صلیبیوں کے خلاف جنگ لڑی تھی جسے معرکہ حطین کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اسرائیلی حکومت نے اس علاقے میں درز یہودیوں کو آباد کرنے کے لیے ایک نئی کالونی کے قیام کی سازشیں شروع کی ہیں۔ اندرون فلسطین کے فلسطینی مہاجرین کی ایک تنظیم کے ترجمان انجینیر سلیمان فحماوی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے سنہ 1948 ء میں حطین اور آس پاس کی تمام بسیتوں کو تباہ وبرباد کردیا تھا اور یہاں رہنے والے فلسطینیوں کو وہاں سے نکال دیا گیا۔ کچھ لوگ بعد میں واپس آئے ہیں مگر اسرائیلی حکومت انہیں وہاں سے دوبارہ بے دخل کرکے وہاں یہودیوں کے لیے کالونی کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کسی صورت میں اس علاقے میں یہودی کالونی نہیں بننے دیں گے۔ فلسطینی آبادی نے کالونی کی ڈٹ کرمخالفت شروع کی ہے۔ ہم اپنی اراضی کو یہودیوں کو استعمال کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دیں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineاندرون فلسطین میں دروز یہودیوں کے لیے نئی کالونی کےقیام کی اسرائیلی سازش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.