• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتہا یہودی کے گروپ کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا اعلان

جمعرات 27-06-2013
in فلسطین
0
plf 27 aq
0
SHARES
0
VIEWS

قبلہ اول کی تعمیرو مرمت اور اس کی دیکھ بحال کی ذمہ دار تنظیم "الاقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ” نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی ڈپٹی اسپیکر موشے فیگلن کے حمایت یافتہ ایک شدت پسند گروپ نے آج جمعرات کو مسجد اقصیٰ میں جمع ہونے اور قبلہ اول کی کھلے عام بے حرمتی کا اعلان کیا ہے۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن نے انتہا پسندوں کی اس دھمکی کو قبلہ اول کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتےہوئے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی قبلہ اول کو یہود گردی سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں گزاریں۔

 مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہودی ڈپٹی اسپیکر جو خود بھی ایک انتہا پسند یہودی لیڈر ہیں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ آج مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا یہ گروپ انہی کے نام”فیگلن” سے پہچانا جاتا ہے۔ اپنی آج کی جارحانہ مہم کو انہوں نے”کوہ ہیکل پے چڑھنے کا مہینہ” قراردیا ہے اور اسی طرح کی نام نہاد مہمات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اقصیٰ فاؤنڈیشن نے فلسطین بھرکے مسلمانوں بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں رہنے والے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد اقصیٰ میں گذاریں تاکہ انتہا پسند یہودیوں کی کسی بھی شرانگیزی سے قبلہ اول کو محفوظ رکھا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کو انتہا پسند صہیونیوں کی سازشوں سے بچانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ مسلمان قبلہ اول سے جڑے رہیں اور زیادہ وقت مسجد ہی میں گذاریں۔

بیان میں بتایا گیا کہ "فیگلن” کے نام سے مشہور یہ گروپ ماضی میں بھی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا مرتکب ہوتا رہا ہے۔ یہ لوگ مسجد اقصیٰ کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازش کے تحت یہاں آتے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنے اس دعوے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری دنیا کے یہودیوں سے مدد کی اپیلیں کی تھیں۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.