اسرائیل کےایک انتہا پسند یہودی پیشوا”یہودا گلیک” کی قیادت میں کئی انتہا پسند یہودیوں پر مشتمل ایک گروپ نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی ہے۔ یہودا گلیک اور اس کے ساتھی مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور دیر تک تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرتے رہے۔ اس دوران صہیونی فوج اور پولیس نے انتہا پسندوں کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات کیے تھے۔
دوسری جانب صہیونی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے والی فلسطینی خواتین پر تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی خواتین کی بڑی تعداد جمعرات کو نماز ظہرکے لیے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے لیے پہنچی تو صہیونی فوج اورپولیس اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
