• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتہا پسند یہودی تنظیم نے بیت المقدس میں پوسٹ آفس کی عمارت خرید لی

جمعہ 14-03-2014
in فلسطین
0
plf postoffice
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی ایک انتہا پسند تنظیم نے مقبوضہ بیت المقدس کے وسط میں انتہائی اہم تزویراتی مقام پر ایک ہزار مربع میٹر رقبے پر بنائی گئی ایک بڑی عمارت خرید کی ہے۔ اب تک یہ عمارت اسرائیل کے محکمہ ڈال کے استعمال میں رہی ہے۔
 
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی تنظیم”عطریت کوھنیم” نامی یہ شدت پسند تنظیم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی توسیع پسندی میں پیش پیش رہی ہے۔ اس نے ماضی میں بھی بیت المقدس اور دوسرے علاقوں میں املاک خرید کر انہیں یہودی توسیع پسندی کے لیے وقف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم کی جانب سے خرید کردہ عمارت بیت المقدس کے اہم تجارتی مرکز اور مصروف شاہراہ صلاح الدین پر تعمیر کی گئی ہے۔ یہودی تنظیم اس عمارت کو ایک مذہبی اسکول کے لیے استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اسرائیلی اخبار”ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق "عطریت کوھنیم” نامی شدت پسند تنظیم کئی سال سے قدیم بیت المقدس میں عرب شہریوں کی املاک خرید کر انہیں یہودیوں کو فراہم کرنے میں سرگرم رہی ہے۔ مشرقی بیت المقدس میں اس تنظیم کی خرید کر یہودیوں کو دی گئی کئی عمارتیں موجود ہیں۔
 
رپورٹ کے مطابق تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈینیل لوریا کی جانب سے  تنظیم کے دیگر تمام ارکان کو ایک ای میل ارسال کی گئی ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ قدیم بیت المقدس میں شدت پسند تنظیم کی جانب سے باب العامود اور باب الساھر کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز میں ایک مکان خرید کیا ہے، جس میں ایک مذہبی مدرسہ قائم  کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق”عطریت کوھنیم” نامی تنظیم سنہ 1978ءکو قائم کی گئی تھی۔ یہ تنظیم سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی شہروں میں یہودی توسیع پسندی میں سرگرم عمل رہی ہے۔ اس تنظیم کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں مذہبی مدارس کا قیام ترجیح رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.