• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

انتفاضہ القدس کاایک سال مکمل ہوگیا، حماس کا جمعہ کو یوم الغضب کا اعلان

جمعرات 29-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4529
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارا – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں یکم اکتوبر 2015ء کو ملک میں صہیونی ریاست کی دہشت گردی اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف بہ طور احتجاج شروع کی گئی تحریک انتفاضہ القدس کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ انتفاضہ القدس کے ایک سال پورا ہونے پر کل جمعہ 30 ستمبر کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یوم الغضب کی کال دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور قومی اور عوامی انجمنوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ کل جمعہ کے روز سڑکوں پر نکل پر صہیونی ریاست کی منظم دہشت گردی کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں شرکت کریں۔

بیان میں عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتفاضہ القدس کا ایک سال پورا ہونے پر گھروں سے نکل کر صہیونی ریاست کی منظم دہشت گردی، مقدس مقامات کی بے حرمتی کے تسلسل، فلسطین میں غیرقانونی یہودی آباد کاری اور فلسطینیوں کے ماورائے عدالت قتل عام کے خلاف منعقد ہونے والی ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انتفاضہ القدس کی ریلیوں میں شرکت کرنا تمام شہریوں کی اخلاقی، قومی اور سماجی ذمہ داری ہے یہ شہداء کے خون کے ساتھ وفاداری کا ثبوت ہے۔ فلسطینی قوم سڑکوں پر نکل کر پرامن احتجاج سے یہ ثابت کرے کہ ہم صہیونی غاصبانہ قبضوں اور طاقت کے وحشیانہ استعمال سے خوف زدہ نہیں اور نہ ہی اپنے بنیادی حقوق اور مطالبات سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کو فلسطین میں صہیونی ریاست کے خلاف احتجاج شروع ہوا تھا۔ بعد ازاں یہ احتجاج تحریک انتفاضہ کی شکل اختیار کر گیا۔ صہیونی فوج نے تحریک انتفاضہ کو ناکام بنانے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھا جس کے نتیجے میں 248 فلسطینی شہید اور ہزاروں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieانتفاضہ القدس کاایک سال مکمل ہوگیا، حماس کا جمعہ کو یوم الغضب کا اعلان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.