اسرائیل کی جیل میں بغیر کسی مقدمہ اور الزام کے حراست میں رکھے گئے اسیر اور حماس کے رہ نما حسین ابو کویک نے دھمکی دی ہےکہ صہیونی جیل انتظامیہ نے انہیں معاہدے کے مطابق رہا نہ کیا
یا ان کی مدت حراست میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا توہ دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسیرہ کی اہلیہ "ام مریم” نے خبر رساں ایجنسی” القدس پریس” کو بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے ان کے شوہر کو بغیر کسی الزام اور مقدمہ چلائے مزید کئی ماہ تک انتظامی حراست میں رکھنے پر غور شروع کیا ہے جس کے بعد اسیر حسین کویک نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر ان کی مدت حراست میںتوسیع کی گئی تو وہ دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔
ام مریم کا کہنا تھا کہ قابض صہیونی فوج نے حسین کویک کو گذشتہ برس حراست میں لیا تھا،جس کے بعد انہیں اب تک تین مرتبہ انتظامی حراست میں توسیع کیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فلسطینی اسیر کی اہلیہ کاکہنا تھا کہ قابض صہیونی جیل کی انتظامیہ گذشتہ دو سال سے اس کے شوہر کے ساتھ اسی طرح کی بدسلوکی کررہی ہے اور بغیر کسی الزام کے اسے نہ صرف حراست میں رکھا گیا ہے بلکہ ان کی حراست میں مسلسل توسیع کی جا رہی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین