مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ سے قبل جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہودی شرپسند ایک سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت انتخابی مہمات میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ انتخابی مہمات کے دوران مسجد اقصیٰ سمیت فلسطین میں موجود دیگر مقدس مقامات کو نشانہ بنانا یہودیوں کا شرمناک اور گھٹیا فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ کے مرابطین اور خواتین مرابطات کی جانب سے قبلہ اول کے دفاع کے لیے مسلسل مقدس مقام پر آمد کی تعریف کی اور کہا کہ حقیقی معنوں میں وہی لوگ تعریف اور تحسین کےقابل ہیں جو اپنے دنیا ضروری امور کو چھوڑ اللہ کے اس عظم گھر کو آباد کرنے اور اس کے دفاع کے لیے دن رات دوڑے چلے آ رہے ہیں۔
الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ یہودی سیاسی جماعتیں اپنا ووٹ بنک بڑھانے اور یہودی شدت پسندوں کا زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے فلسطین میں مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا شرمناک کھیل کھیلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی گروپوں اور شرپسندوں کی ٹولیوں کا مقصد صرف نام نہاد تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کرمذہبی رسومات ادا کرنا ہی نہیں بلکہ وہ مقدس مقامات کی بے حرمتی کی نظر سے آتےہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
