• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امیر قطر تاریخی دورے پر غزہ پہنچ گئے

منگل 23-10-2012
in فلسطین
0
plf ameer reched
0
SHARES
0
VIEWS

قطر کے فرماں روا حمد بن خلیفہ آل ثانی اپنی اہلیہ اور شیخہ موزہ بنت ناصر اور قطری اعلی عہدیدران کے ایک وفد کے ہمراہ رفح کراسنگ عبور کرکے غزہ پہنچ گئے۔

ان کی یہ آمد سن 2006ء میں غزہ کے اسرائیلی محاصرے کے بعد کسی بھی عرب حکمران کا یہاں کا پہلا دورہ ہے۔
منگل کے روز امیر قطر کی غزہ آمد کے موقع پر ان کے اسقبال کے لیے بھرپور انتظامات کیے گئے تھے۔ فلسطینی وزیر اعظم، فلسطینی اراکین پارلیمان اور اعلی عہدیداران نے شیخ حمد بن خلیفہ اور ان کی اہلیہ کا غزہ میں پرتپاک استقبال کیا۔ تاہم اس موقع پر فلسطین کے دوسرے حصے مغربی کنارے کی حکمران جماعت فتح اور صدر محمود عباس نے امیر قطر کی غزہ آمد پر ان کا استقبال کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

رفح کراسنگ کے گراؤنڈ میں امیر قطر کے استقبال کے لیے فلسطینی ذرائع ابلاغ اور حکومتی وزراء و دیگر عہدیداران جمع تھے۔ امیر قطر کی بڑی بڑی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کو خوش آمدید کی عبارتوں پر مشتمل بینرز آویزاں تھے۔
جگہ جگہ لکھی گئی عبارتوں میں قطر کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے پروجیکٹس پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔ منگل کے روز صبح سے ہی اہل غزہ رفح کراسنگ پر امیر قطر کے استقبال کے لیے جمع ہونا شروع ہوگئے تھے۔ اہالیان غزہ نے اس موقع پرفلسطینی اور قطر کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

قطری وفد ایک دن تک غزہ میں قیام کریگا۔ غزہ میں مختلف تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد امیر قطر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے شرکاء فلسطینی حکومت کی جانب منعقد کردہ تقریب سے خطابات کرینگے۔ امیر قطر فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی اراکین پارلیمان سے بھی ملاقات کرینگے۔

امیر قطر دوسری مرتبہ غزہ کے دورے پر آئے ہیں۔ اس سے پہلے سن 1999 میں بھی وہ غزہ کا دورہ کر چکے ہیں۔ اس وقت ان کا استقبال مرحوم فلسطینی صدر یاسر عرفات نے کیا تھا۔ ان کا گزشتہ دورہ بھی سن 1967ء کے بعد غزہ میں کسی بھی عرب حکمران کا پہلا دورہ تھا۔

فلسطینی وزیر اعظم نے غزہ کی تعمیر نو کے پانچ پروجیکٹس پر مشتمل پہلے پروٹوکول پر دستخط کے بعد قطر کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے اقدامات کی اہمیت اجاگر کی۔ ان منصوبوں کے مطابق قطر 254 سے لیکر 400 ملین امریکی ڈالرز غزہ کی تعمیر نو پر خرچ کر رہا ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے انکشاف کیا کہ امیر قطر نے گزشتہ منصوبوں کے علاوہ 151 ملین ڈالرز کے نئے منصوبے کی حامی بھی بھر لی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.