• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

امن معاہدہ ہرصورت میں اسرائیلی مفادات کا ضامن ہونا چاہیے: نیتن یاھو

بدھ 01-01-2014
in فلسطین
0
plf netenyahoo
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ امن سجھوتہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب اسرائیل کے خلاف اکسانے کا سلسلہ بند  ہو اور سلامتی اور یہودی آباد کاری کے بارے میں اسرائیلی مفادات کی ضمانت ملے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہرالجلیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ہم جب اور جہاں بھی خطرہ محسوس کریں گے دشمن کی کارروائی سے قبل آگے بڑھ کر اس خطرے کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اندرون ملک قیام امن ضروری ہے۔ یہ صرف اسرائیل کی ضرورت نہیں بلکہ اس کے تمام پڑوسیوں کی بھی اہم ضرورت ہے۔

فلسطینی اسیران کی رہائی کے بارے میں نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ "ہم میں اور فلسطینیوں میں فرق دکھائی دینا چاہیے۔ جب ہم بعض اوقات ناپسندیدہ فیصلے قبول کرلیتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم تنازعات کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہمارے شہریوں کے قاتلوں کی رہائی پر جشن منا کرہمارے دکھوں کو اور بڑھا دیا جاتا ہے۔ ہم اس پربھی صبر کرتے ہیں کیونکہ قاتل کی رہائی پرکوئی بھی جشن نہیں مناتا۔

ادھر جنوبی اسرائیل کے شہرالجلیل کے ترقیاتی پروگراموں کے نگراں وزیر سلیفان شالوم نے کہا ہے کہ وادی اردن پر مستقل قبضے اور اس کی تعمیرو ترقی کے بارے میں اسرائیلی سیاسی حلقوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وادی اردن کو عالمی جہادی گروپوں کے لیے کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ اگر وادی اردن کا قبضہ چھوڑ دیا گیا جہادی گروپوں کے عناصر پیدل چلتے ہوئے اسرائیل کے قلب میں پہنچ جائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.