امریکی وزیرخارجہ جان کیری کی فلسطین۔اسرائیل مذاکرات کی بحالی کی مساعی کے باوجود صہیونی حکومت کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسی جاری ہے۔
اسرائیلی پارلیمنٹ(کنیسٹ) کے رکن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے درمیان امن بات چیت بحال بھی ہوئی تب بھی فلسطینی شہروں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رہے گی۔
صہیونی رکن کنیسٹ "زاھی ہنگبی” نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نیتن یاھو فلسطینی مذاکرات کاروں کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے کی کوئی شرط تسلیم نہیں کریں گے۔ صہیونی سیاست دان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے رام اللہ اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کے دوران یہودی بستیوں کی تعمیر روک کر اس کے نتائج بھی دیکھ لیے ہیں۔ موجودہ حکومت نے ان مذاکرات سے سبق سیکھا ہے۔ یہ غلطی اب نہیں دوہرائی جاسکتی۔
مسٹر ہنگبی نے بتایا کہ امریکا بھی اسرائیل کے اس موقف کا حامی ہے کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے یہودی بستیوں کی تعمیرپرپابندی عائد کرنے کی شرط نہ لگائی جائے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین