مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن اسرائیل کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان ملاقاتوں مین امریکی مشیر اور اسرائیلی وزیراعظم کے درمیان فلسطین کے شورش زدہ علاقے غزہ ،شام اور ایران کے امور پر بات چیت کی گئی۔ادھر امریکی صدارتی مشیر جان بولٹن نے ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور دیگر عہدیداروں سے دونوں ملکوں کی قومی سلامتی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ سوموار کے روز وہ اسرائیلی وزیراعظم سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ تاہم انہوں نے ان ملاقاتوں میں زیربحث موضوعات پر کی تفصیلات بیان نہیں کی گئی۔
اسرائیل کے بعد جون بولٹن یوکرائن، سوئٹرزلینڈ اور دیگر ممالک کا بھی دورہ کریں گے۔