مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی اخبارات کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کی روکی گئی کئی ملین ڈالر کی مالی امداد بحال کر دی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی حکومت نے راز داری کے ساتھ عباس ملیشیا کی امداد بحال کی ہے جب کہ فریقین کے درمیان گذشتہ کئی ماہ سے اعلانیہ کشیدگی پائی جا رہی ہے۔فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان مسترد کردیا تھا جس پر امریکا نے فلسطینیوں کی مالی امداد بند کردی تھی۔