قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے جزیرہ نما النقب میں قائم جیل کے وارڈ نمبر ایک میں فلسطینی اسیران پر دھاوا بولا اور اسیران کو زد و کوب کیا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے کوئی 50 کے قریب اہلکاروں نے جیل پر دھاوا بولا اور قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ اس وارڈ میں کم سے کم 120 فلسطینی اسیر زیرحراست ہیں۔