(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے اپنے بلغاریہ میں اپنے رہنما اور سرکردہ رکن عمر النایف کے قاتلانہ حملے میں قتل کی شدید مذمت کی ہے۔عوامی محاذ کا کہنا ہے کہ عوامی محاذ سنگین جرم ہے اور اس جرم کے قصور واروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ جمعہ کے روز بلغاریہ کے سفارت خانے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے عوامی محاذ کے جلا وطن رہنما محمد عمر النایف کو قتل کردیا تھا۔عوامی محاذ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ النایف کے قتل کی تحقیقات بلغارین حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ النایف کے قتل جو بھی ملوث ہوا اس کا تعاقب کریں گے، قاتلوں اور سہولت کاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
عوامی محاذ نے الزام عائد کیاکہ النایف کےقتل میں اسرائیل قصور وار ہے کیونکہ اسرائیلی خفیہ ادارے ایک عرصے سے النایف کا تعاقب کررہے تھے۔
