داخلی سلامتی سے متعلق اسرائیلی ادارے الشاباک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے الخلیل شہر کے جنوب سے حماس کے عز الدین القسام بریگیڈ کے سراغ رساں مرکز کا کھوج لگایا ہے۔
عبرانی اخبار کے مطابق شاباک نے کہا ہے کہ انہوں نے20 فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا، ان کی رہنمائی پر مذکورہ مرکز تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ اسرائیلی ادارے نے کہا ہے کہ ہمیں اس مرکز سے بڑے پیمانے پر اسلحہ بھی ملا ہے اور بہت سی اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئی ہیں اور اہم جہادی افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ان کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قابض فوج کی جانب سے اس شہر میں گزشتہ اکتوبر اور نومبر کو بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں حماس کے کچھ اہم رہنما بھی شامل ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
