• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس کی مدد میں تاخیر اسرائیل کو جارحیت کا موقع فراہم کرنا ہے: فلسطینی رہنما

اتوار 02-12-2012
in فلسطین
0
plf plf help pending
0
SHARES
0
VIEWS
 

 

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن احمد عطون کا کہنا ہے کہ

اسرائیل نے القدس میں اپنی ریشہ دوانیاں تیز کر دی ہیںاور ہر گزرتے دن کے ساتھ وہ القدس کی اسلامی شناخت کو مسخ کر کے اسے یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبوں کو عملی جامہ پہناتا جا رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ امت مسلمہ کی جانب سے القدس کی مدد کرنے میں تاخیر اسرائیل کو اپنے ناپاک منصوبوں پر عمل درآمد کا موقع فراہم کرنے کے مترادف ہے۔اسرائیلی حکومت نے القدس میں مسجد اقصی کے نیچے اور اطراف میں کھدائیوں کا سلسلہ وسیع کر دیا ہے۔ اسی طرح اس مقدس شہر کی اسلامی کالونیوں میں حکومتی دفاتر کھولے جا رہے ہیں۔ مسجد اقصی کے تحت کھدائیاں اس وقت القدس کو یہودیانے کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن اور رالقدس سے بے دخل کر کے رام اللہ بھیجے گئے فلسطینی رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے معالی ادومیم نامی یہودی بستی میں نئے رہائشی یونٹس تعمیر کرنے کا اعلان دراصل فلسطین کو اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ ملنے کا جواب ہے ، تین ہزار نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کا اعلان کر کے اسرائیل نے عالمی برادری اور دنیا بھر کے اسلامی ممالک کو فلسطین کو یو این کی رکنیت دلوانے کا جواب دیا ہے۔خبر رساں ایجنسی ”قدس پریس ” سے اپنی گفتگو کے دوران احمد عطون کا کہنا تھا کہ فلسطین میں چیلنجز بڑھتے جارہے ہیں، اسرائیل نے تمام عالمی قراردادوں کو یکسر نظر انداز کر کے مغربی کنارے کے اطراف نسلی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیوار کی تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے، اب یواین میں نیا درجہ حاصل کرنے کے بعد اس کی فلسطین کے ساتھ دشمنی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین نہیں بلکہ صرف طاقت کے قانون کو مانتا ہے،  جیسا کے غزہ پر حملے کے بعد فلسطینی مزاحمت کاروں کے تابڑ توڑ حملوں نے ہی اسے فلسطینی مزاحمت کاروں کی شرط پر سیز فائر معاہدے پر مجبور کیا تھا۔ احمد عطون نے خبردار کیا کہ القدس کی مدد کرنے میں کسی بھی قسم کی تاخیر اسرائیل کو اپنے بھیانک منصوبوں کو عملی جامہ پہنچانے کی مہلت فراہم کر رہی ہے اور وہ قبلہ اول کے اطراف پھیلے اس بابرکت شہر کو تیزی سے یہودیاتہ جا رہا ہے۔

 
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.