• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 28 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس کی آزادی کے لئے ہونے والے ’’عالمی مارچ برائے آزادئ القدس‘‘(گلوبل مارچ ٹو یروشلم ) کی بھرپور حمایت کرتے ہیں

منگل 24-01-2012
in فلسطین
0
DSC01151
0
SHARES
0
VIEWS
DSC01151جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر کا فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران اظہار خیال

فلسطین و قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہر عملی اقدام کی حمایت کرتے ہیں،مارچ کے مہینہ میں القدس کی آزادی

کے لئے ہونے والے ’’عالمی مارچ برائے آزادئ القدس‘‘(گلوبل مارچ ٹو یروشلم ) کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،جمعیت علماء پاکستان القدس کی آزادی کے لئے ہر ممکنہ تعاون اور جدوجہد جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور سربراہ مولانا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فاؤنڈیشن کے مرکزی سرپرست رکن علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کی سربراہی میں جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ سے ان کی رہائش گا پر ملاقات کی ،وفد میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ورکنگ کمیٹی کے اراکین ظہر حیدر زیدی،یاسر خانزادہ سمیت مرکزی ترجمان صابر کربلائی بھی موجود تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ملاقات کے دوران جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ مولانا صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کاکہنا تھا کہ اسرائیل اور اسرائیل کی پشت پناہ شیطانی قوت امریکہ جتنا بھی زور لگا لیں آخر کار فتح و نصرت اسلام اور اسلام کے پیرو کاروں کی ہی ہونی ہے اور وہ دن عنقریب آنے والا ہے کہ جس روز قبلہ اول بیت المقدس غاصب صیہونیوں سے نجات پائے گا اور دنیا بھر سے آنے والے مسلمان اس قبلہ اول میں داخل ہو کرنماز ادا کریں گے ۔
جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ کاکہنا تھا کہ آج کے اس پر آشوب دور مین جس طرح فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے مملکت خداداد پاکستان کے اندر مسلمانوں اور انسانیت کے اصل دشمن امریکہ اور اسرائیل کے خلاف پرچم بلند کیا ہے اس کی مثال تاریخ پاکستان میں اس سے پہلے نہیں ملتی،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی سر زمین پر فلسطین کا علم بلند کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پاکستا ن کے نوجوان اس با ت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ دفاع فلسطین ہی دفاع پاکستان ہے ،اور تمام تر برائیوں کی جڑ صرف اور صرف امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ہیں ۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ کو مارچ کے مہینہ میں ہونے والے ’’عالمی مارچ برائے آزادئ القدس ‘‘(گلوبل مارچ ٹو یروشلم)کے بارے میں تفصیلات اور تیاریوں سے آگاہ کیا جس پر سربراہ جمعیت علماء پاکستان نے اپنی اور اپنی جماعت کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ تمام تر تعاون اور ممکنہ مدد کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر سربراہ جمعیت علماء پاکستان کاکہنا تھا کہ عرب ممالک میں آنے والی اسلامی بیداری اور اب گلوبل مارچ ٹو یروشلم جیسے اقدامات کے بعد ایسا لگتا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس بہت جلد صیہونیوں کے چنگل سے آزاد ہونے والا ہے اور دنیا کی شیطانی طاقتیں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل نابود ہونے والے ہیں جو کہ انشاء اللہ بہت جلد نابود ہو جائیں گے۔
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.