مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور اسے پنجہ یہود سے آزاد کرانے اور دنیا بھرمیں اسرائیل مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے عالمی ملین مارچ کے ضمن مصر میں عوامی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
مصر کی مختلف عوامی انجمنوں اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے ملک بھر میں ملین مارچ سے قبل اس کے ساتھ ساتھ بڑے بڑے عوامی احتجاجی مظاہرے کرنےکا اعلان کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصر میں مرکزی ملین مارچ کمیٹی کے رکن رضا فہمی نے میڈیا کو ملین مارچ کے سلسلے میں کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی تمام انسانی حقوق اورسماجی تنظیموں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ القدس ملین مارچ کے ساتھ ہی جامعہ الازھر کے زیراہتمام ایک بڑے عوامی جلسہ عام کا اہتمام کیا جائے گا جس میں جامعہ کے سربراہ شیخ احمد الطیب سمیت تمام سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق تنظیموں کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو شریک کیا جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں فہمی کا کہنا تھا کہ نصرت القدس اور نصرت فلسطین کے بارے میں مصری عوام میں ایک ماحول بنا ہوا ہے اور لاکھوں افراد اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کےخلاف نکالی گئی کسی بھی ریلی میں بڑھ چڑھ کرشرکت کرنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں رضا فہمی کا کہنا تھا کہ وہ القدس کے ساتھ یکجہتی کے لیے قاہرہ میں ایک میراتھن ریس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ یہ میراتھن ریس آئندہ جمعہ کو "القدس ہمارا ہے” کہ عنوان سےنکالی جانے والی یہ ریلی قاہرہ میں الجیزہ گراؤنڈ سے شروع ہو گی جو اھرم مصر کے سامنے جا کر ختم ہو گی۔ اس میراتھن ریس کے ذریعے بھی ہم مصری عوام بالخصوص نوجوانوں کو ملین مارچ میں زیادہ سےزیاد شریک کیا جا سکے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

