• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 27 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا فلسطینی امنگوں کا قتل عام: فتح

بدھ 06-12-2017
in فلسطین
0
0Pala9368
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی سیاسی جماعت تحریک ’فتح‘ نے امریکا کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو صیہونی ریاست کے دارالحکومت قراردینے کے ممکنہ فیصلے پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا عالمی قوانین اور بین الاقوامی قراردادوں کی توہین ہوگی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک فتح کے ترجمان اسامہ القواسمی نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کا امریکی اقدام سرخ لکیر عبور کرنے اور پورے خطے کو ایک نئی آگ میں جھونکنے کا موجب بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ القدس کے بارے میں امریکی حکومت کا فیصلہ فلسطینی قوم کے بنیادی اور مسلمہ حقوق پر جارحیت سمجھا جائے گا اور اس کے بعد امریکیوں پر مشرق وسطیٰ میں امن عمل کی نگرانی پر اعتبار ختم ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا بیت المقدس کواسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر ایک نئی تباہی کا دروازہ کھولنا چاہتا ہے۔ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی فلسطینی قوم کی امنگوں کا قتل، عالمی قوانین اور قراردادوں کی بے حرمتی اور خطے میں ایک نئی مذہبی جنگ چھیڑنے کی سازش تصور کی جائے گی۔

اسامہ القواسمی کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ امریکی قوم کی اجتماعی آواز نہیں بلکہ یہ صیہونی لابی کے دباؤ اور پروپیگنڈے کا نتیجہ ہے اور اس کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے: حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.