• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس ٹی وی کی نامہ نگار کی رہائش گاہ پر اسرائیلی فوج کا چھاپہ، توڑپھوڑ

جمعرات 13-11-2014
in فلسطین
0
plf raid
0
SHARES
0
VIEWS

قابض اسرائیلی فوجیوں نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےوسطی شہر رام اللہ میں "القدس” نیوز ٹیلی ویژن کی نامہ نگار لیندا شلش کے گھر پر چھاپہ مار کر گھر میں ‌موجود قیمتی اشیاء کی توڑپھوڑ کی اور صحافیہ کے اہل خانہ کو زدو کوب کیا۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کو علی الصباح رام اللہ کےمغرب میں شقیا کے مقام پر لیندا شلش کے گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی جامہ تلاشی لی۔ صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ملٹری پولیس کی کارروائی سے قبل شقیا میں یہودی آباد کاروں کی ایک کار پر نامعلوم افراد نے سنگ باری کی تھی جس کے نتیجے میں کار کو نقصان پہنچا تھا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات کو علی الصباح شقبا کالونی سے متصل رنتیس قصبے میں یہودی کالونیوں کو باہم ملانے والی ایک شاہراہ پر ایک اسرائیلی کی گاڑی پر پتھراو کیا گیا۔ سنگ باری کرنے والے نقاب پوش نوجوان بعد ازاں فرار ہو گئے تھے۔

مقامی دیہی کونسل کے سیکرٹری سامی ثابت نے بتایا کہ رنتیس اور شقبا کالونیوں میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران صہیونی فوجیوں نے القدس ٹی وی کی نامہ نگار لیندا شلش کے گھر پر بھی دھاوا بول دیا اور اس کے گھرمیں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کے ساتھ خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا۔ انہوں ‌نے کہا کہ سرچ آپریشن سے قبل اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے دونوں کالونیوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو ناکے لگا کرہرقسم کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.