• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس میں یہودی آباد کاری، گھناؤنا جرم ہے، ذمہ دار اسرائیل ہو گا: حماس

پیر 26-12-2011
in فلسطین
0
plf beitul_moqadas
0
SHARES
0
VIEWS

plf beitul_moqadas

فلسطین کی سبسے بڑی منظم مذہبی سیاسی تنظیم اور فلسطین کی آزادی کے لیے سرگرم اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے پھیلاؤ پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 

جماعت کا کہنا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیل کی طرف سے یہودی آباد کاری گھناؤنا جرم ہے، اس کے خطرناک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہو گا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں القدس کو یہودی ریاست کا دارالحکومت بنائے جانے کی سازشوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل القدس کو یہودی قوم کا دارالخلافہ قرار دے کرنہ صرف مسلمہ تاریخی حقائق کو مسخ کر رہا ہے بلکہ یہ مقبوضہ اور متنازعہ علاقوں سے متعلق عالمی قوانین اور بین الاقوامی ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیت المقدس فلسطین کا اٹوٹ انگ ہےاور یہ ناقابل تقسیم فلسطین کا دارالحکومت ہے۔
حماس نے واضح کیا کہ القدس میں مسلسل یہودی بستیوں کی تعمیر و توسیع نے حالات کو خطرے کی لکیر پر لا کھڑا کیا ہے۔ القدس میں صہیونیوں کےغیرقانونی اقدامات اور جارحیت آتش فشاں بن کر کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی قوم قبلہ اول سمیت فلسطین کی ایک انچ سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔اسرائیل کی جانب سے تاریخ کو مسخ کرنے کے مذموم اقدامات کا مقابلہ ہر سطح پر مزاحمت سے کیا جائے گا۔
حماس نےفلسطینی قوم سے اپیل کی وہ القدس کو یہودیوں سے چھڑانے کے لیے صہیونی عزائم کے سامنے چٹان بن کر کھڑے ہو جائیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.