ہفتے کی شام یہ جھڑپیں مسجد اقصی کے باب العامود کے قریب ہوئیں جہاں پر بڑے پیمانے پر اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی موجودگی سے اہالیان القدس سخت مشتعل ہوگئے اور نوجوانوں نے گھروں سے باہر نکل کر صہیونی اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کردیا، جوابی کارروائی میں صہیونی اہلکاروں نے نوجوانوں پر لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد نوجوان زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودیوں آباد کاروں کی ایک ریلی مسجد اقصی کے عامود دروازے پر پہنچی جہاں اس سے اتوار کے روز کی تقریبات کی تیاری کرنا تھی۔ جس پر اہالیان القدس سے مشتعل ہوکر احتجاج شروع کردیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین