• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس میں ایک ہزارمکان تعمیرکرائیں، لائبرمین کی حکومت میں شمولیت کی انوکھی شرط

بدھ 17-06-2015
in فلسطین
0
plf un-usual
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت”اسرائیل بیتنا” کے سربراہ اور سابق وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے وزیراعظم نیتن یاھو سے کہا ہے کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے ایک ہزار مکان کی تعمیر کا اعلان کریں تو وہ مخلوط حکومت میں شامل ہوجائیں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آوی گیڈور لائبرمین کا یہ بیان اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بڑے پیمانے پر اچھالا ہے۔ عبرانی ریڈیو کے مطابق لائبر مین نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت میں صرف اس شرط پرشامل ہوسکتا ہوں کہ وہ پہلے مشرقی بیت المقدس میں "معالیہ ادومیم” کالونی میں ایک ہزار مکانات کی تعمیر کا اعلان کریں”۔

خیال رہے کہ نیتن یاھو اور ان کےسابق حلیف لائبرمین کے درمیان بعض معاملات اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد لائبرمین نے پچھلے ماہ بننے والی یاھو کابینہ میں شمولیت سے انکار کردیا تھا۔لائبرمین مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر کے حامی ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کو کچلنے کے لیے ایک بار پھر بھرپور طاقت کا استعمال کیا جائے۔

لائبرمین کا کہنا تھا کہ یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر سے متعلق شرط نئی نہیں بلکہ ماضی میں بھی میں اس پراصرار کرچکا ہوں۔ میرا مطالبہ ہے کہ نیتن یاھو مشرقی بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کے لیے ایک ہزار نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان کریں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ، امریکا اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی متنازعہ یہودی آباد کاری کی مخالفت کرچکے ہے مگر اس کے باوجود اسرائیلی حکومت پوری ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہودی آباد کاری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.