• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس میں اضافی اسرائیلی پولیس، مانیٹرنگ کیمرے لگانے کا فیصلہ

اتوار 23-11-2014
in فلسطین
0
plf monitoringcams
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی حکومت کے زیرانتظام مقبوضہ بیت المقدس کی نام نہاد شہری انتظامیہ کے سربراہ نیربرکات نے شہر میں آج سے 50 اضافی پولیس کی گشتی پارٹیاں تعینات کرنے اور چپے چپے پر خفیہ کیمرے نصب کرکے ان کے ذریعے نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق نیربرکات کا کہنا ہے کہ آج اتوار سے پولیس کی اضافی پچاس گشتی پارٹیاں اور بلدیاتی حکومت کے نمائندے مشترکہ طور پر گشت کریں گے۔ اس کے علاوہ شہر میں پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر خفیہ کیمرے لگائے جا رہے ہیں تاکہ فلسطینیوں کی جانب سے یہودیوں پر ہونے والے حملوں کی نگرانی کی جاسکے۔

ایک سوال کے جواب میں اسرائیلی میئر نے کہا کہ پولیس کے 30 دستے صرف تعلیمی اداروں کی حفاظت پر مامور کیے جائیں گے۔ ان کے علاوہ 215 پولیس اہلکار کم عمر بچوں کے اسکول اور بچوں کی آمد ورفت کی حفاطت پر مامور کیے جا رہے ہیں۔ شہر مں جگہ جگہ خفیہ کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ جولائی کے بعد سے اس وقت حالات کشیدہ چلے آ رہے ہیں جب تین یہودی آباد کاروں کو نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد قتل کردیا۔ اس واقعے کے چند روز بعد یہودی شرپسندوں نے ایک فلسطینی لڑکے محمد ابوخضیر کو نماز فجر کے وقت اغواء کے بعد نہایت بے دردی سے آگ لگا کرشہید کردیا تھا۔ موجودہ کشیدگی کی بنیاد ابو خضیر کی شہادت بتائی جاتی ہے لیکن وقت گذرنے کے ساتھ اب اس میں غیرمعمولی شدت آتی جا رہی ہے۔

صہیونی حکومت فلسطینیوں کی تحریک روکنے کے لیے پہلے بھی انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرتی رہی ہے۔ اضافی پولیس اور خفیہ کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ اسی سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے جس کا اصل مقصد فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کو  کچلنا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.