القدس فاؤنڈیشن کے غزہ میں قائم ہیڈ آفس کے سربراہ رکن پارلیمان احمد ابو حلبیہ کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے شعبہ نگرانی امور القدس
کے تعاون سے یورپ میں ایک لیگل آفس کھول رہی ہے۔ جہاں مسجد اقصی اور القدس پر اسرائیلی دھاوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر گفتگو ہوا کریگی۔
احمد ابو حلبیہ نے خبر رساں ایجنسی قدس پریس سے گفتگو میں اس قانونی چارہ جوئی میں معاونت فراہم کرنے والے اس آفس کی تفصیلات بیان کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس اور قبلہ اول پر اسرائیل کے بڑھتے حملوں پر اس کے خلاف کارروائی ناگزیر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ابو حلبیہ نے اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی کے ڈائریکٹر کی ناجح بکیرات کی گرفتاری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطین بھر کی تمام قیادت کو غائب کردیا جائے تاکہ اس کو قبلہ اول اوراس کے اطراف پھیلے بابرکت شہر القدس میں اپنی مذموم کارروائیاں مزید تیز کرنے کا موقع مل جائے۔
انہوں نے بتایا کہ شیخ ناجح بکیرات وہ شخصیت ہیں جنہوں نے القدس پر اسرائیلی حملوں اور اس شہر کیخلاف اس کی مجرمانہ کارروائیوں کیخلاف بے مثال جدوجہد کی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
