اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس کے اہلکاروں نے القدس شہر کے شمالی شعفاط کیمپ پر دھاوا بولا کر شہریوں کو زدوکوب کیا ہے۔ تاہم اس کارروائی کے دوران کسی فلسطینی کی گرفتاری کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
مقبوضہ مشرقی القدس میں نسلی امتیاز کی مظہر نسلی دیوار اور یہودی آبادکاری کی کمیٹی کے سربراہ اسماعیل خطیب نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے القدس کی مختلف کالونیوں پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانے، گھروں میں گھس کر شہریوں کو زدوکوب کرنے اور عام افراد کوتفتیش کے لیے
طلب کیے جانے پر فلسطینیوں کا اشتعال بڑھتا جارہا ہے۔
اسماعیل خطیب کا کہنا تھا کہ اسرائیل القدس میں روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ القدس کے شہریوں کو ان کے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ صہیونی جارحیتوں کے منفی اثرات فلسطین کے تمام شعبوں پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
