مرکز اطلاعات کے مطابق بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعرات کو مشرقی بیت المقدس کی یافا شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب ایوب جرادات نامی ایک کم عمر فلسطینی لڑکا گھر سے بازار کی طرف جا رہا تھا۔ اس دوران ایک جنونی یہودی آباد کار نے دانستہ طور پر اپنی کار اسے دے ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ایوب کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی شرپسندوں کی جانب سے فلسطینی شہریوں کو گاڑیوں سے کچلنا اب روز کا معمول بن چکا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی شہریوں کی زندگیاں مسلسل خطرے سے دوچار ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
