• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 11 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس اور قبلہ اوّل کے بغیر فلسطین آزاد نہیں ہوسکتا: امام قبلہ اوّل

ہفتہ 09-01-2016
in فلسطین
0
0pales003001
0
SHARES
4
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل جمعہ کے روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کی قبلہ اوّل تک رسائی روکنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگا کرانہیں روکنے کی کوشش کی جس کے باوجود 17 ہزار فلسطینی قبلہ اوّل میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے پہنچنے میں کامیاب رہے۔

رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے والوں میں بیت المقدس کے علاوہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے 200 باشندے بھی شامل تھے جو’’ایریز‘‘ گذرگاہ عبور کرکے قبلہ اوّل پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

نماز جمعہ سے قبل ہی اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف قدیم تاریخی شہر کا محاصرہ کررکھا تھا اور جگہ جگہ ناکے لگا کر شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق نماز جمعہ کی امامت الشیخ یوسف ابو سنینہ نے کی۔ نماز جمعہ کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے قبلہ اوّل سمیت فلسطین میں موجود تمام مقدس مقامات کے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ اور دیگر مقدس مقامات پر قبضے مجرمانہ سازشوں کی مذمت کی اور کہا کہ مقدسات کا دفاع تمام مسلمانوں کا مذہبی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ آزاد نہیں ہوتے فلسطین آزاد نہیں ہوگا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالقدس اور قبلہ اوّل کے بغیر فلسطین آزاد نہیں ہوسکتا: امام قبلہ اوّل
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.