اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی کے جنوبی سلوان ٹاؤن کی رہائشی ایک فلسطینی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ صہیونی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ یہ خاتون اسرائیلی پولیس اہلکار پر چھریوں کے وار میں ملوث رہی ہے۔
صہیونی پولیس نے اتوار کی صبح شاہراہ صلاح الدین پر گاڑیوں کی ایک پارکنگ میں 32 سالہ فلسطینی خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ خاتون نے گرفتاری سے قبل ایک اہلکار پر چھریوں سے حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین