• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

القدس۔۔ یہودی آباد کاروں کا امام مسجد پر تشدد، مسجد کو آگ لگانےکی کوشش ناکام [

اتوار 27-05-2012
in فلسطین
0
plf israeli_people
0
SHARES
0
VIEWS

plf israeli_people

فلسطین کے تاریخی شہرمقبوضہ بیت المقدس میں ہفتے کے روز انتہا پسند یہودیوں کے ایک گروپ نے سلوان کے مقام پرایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مسجد کو آگ لگانے کی

کوشش کی تاہم مقامی فلسطینی شہریوں کی مداخلت سے صہیونیوں کی یہ شر انگیز حرکت ناکام بنادی گئی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز عین سلوان کےمقام پر جامع مسجد کے امام آدم سمرین ظہر کی نماز پڑھانے کے بعد مسجد سے باہر نکلے۔ اس وقت تک بیشتر نمازی واپس گھروں کو جا چکے تھے۔ یہودیوں کے ایک گروپ نے امام مسجد کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔ اس موقع پر فلسطینی امام مسجد نے خود کو یہودیوں کے چنگل سے نکالنے کی کوشش کی تو انتہا پسندوں نے گھونسوں اور ڈنڈوں سے 70 سالہ امام مسجد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ یہودی آباد کاروں کے حملے کے دوران نمازی اور اہل محلہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ انہوں نے معمر امام مسجد کو یہودی درندوں سے نجات دلائی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کا گروپ اپنے ساتھ پٹرول اور آتش گیر مادہ ساتھ لایا تھا، انہوں نے مسجد کو شہید کرنے اور اسے آگ لگانے کی بھی کوشش کی تاہم فلسطینیوں نے یہودیوں کو اس طرح کی کسی بھی اوچھی حرکت سے روک دیا۔ ادھر مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے اطلاعات ہیں کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے ایک دس سالہ فلسطینی لڑکا یرغمال بنا کر اسرائیلی پولیس کے حوالے کر دیا۔ صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے نے یہودی آباد کاروں کی گاڑیوں اور ان کے پیدل قافلوں پر پتھراؤ کیاہے جس کے الزام میں اسے حراست میں لیا گیا ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.