• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الشیخ رائد صلاح کے بیرون ملک سفر پر پابندی کے صہیونی فیصلے کی تجدید

جمعرات 27-11-2014
in فلسطین
0
plf shekhraaid
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی وزارت داخلہ نے سرکردہ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے بیرون ملک سفر پر پابندی کے فیصلے کی نو جنوری 2015ء تک مزید توسیع کردی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزارت داخلہ کی جانب سے وزیرداخلہ گیلاد ارڈان کے دستخطوں سے جاری ایک تازہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت سمجھتی ہے کہ الشیخ رائد صلاح کے موجودہ حالات میں بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسی خدشے کے پیش نظر الشیخ رائد صلاح کے بیرون ملک سفر کے سابقہ فیصلے کی مزید توسیع کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ الشیخ رائد صلاح کے خلاف اسرائیل کی انتقامی کارروائیوں میں ان کے بیرون ملک سفر پابندی کا ظالمانہ فیصلہ بھی شامل ہے۔ ان پر یہ پابندی اس لیے لگائی جا رہی ہے تاکہ وہ بیرون ملک مسجد اقصیٰ اور مسلمانوں کے قبلہ اول کے دفاع کے لیے آواز بلند نہ کرسکیں۔ صہیونی ریاست کی جانب سے صرف الشیخ رائد صلاح کی ذات کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جا رہا ہے بلکہ ان کی جماعت اسلامی تحریک پر بھی پابندیاں عاید کرنے کی سازشیں تیار کی جا رہی ہیں۔

الشیخ صلاح کا رد عمل

اسرائیلی حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کے رد عمل میں بزرگ فلسطینی لیڈر الشیخ رائد صلاح نے اپنے رد عمل میں کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اسرائیلی وزارت داخلہ کے اس فیصلے کے کیا محرکات ہیں۔ اگر اسرائیل کا بس چلے تو وہ میرے جسم کا بھی محاصرہ کرے۔ وہ مجھے تو بیرون ملک سفر سے روک سکتا ہے لیکن میری آواز کو تو نہیں روک سکتا۔ میں جہاں بھی ہوں گا قبلہ اول کے دفاع کے لیے عرب اور مسلمان امہ کو پکارتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی پابندیاں اور ظالمانہ اقدامات مجھے دفاع مسجد اقصیٰ، فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت اور حق کے لیے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے۔ میرے نزدیک اسرائیلی فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں میں انہیں پاوں کی ٹھوکر رسید کرتا ہوں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.