• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الرحمۃ قبرستان کی اراضی ہتھیانے پر فلسطین بھر میں احتجاج مظاہروں کی کال

اتوار 30-09-2012
in فلسطین
0
plf historical grave
0
SHARES
1
VIEWS

 

فلسطین میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے آج اتوار کو ملک بھرمیں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

یہ احتجاجی مظاہرے مسجد اقصیٰ سے ملحقہ مسلمانوں کے تاریخی قبرستان‘‘الرحمہ’’ کی اٹھارہ سول کنال اراضی ہتھیانے اور اسے یہودی تفریح گاہ کے لیے استعمال کرنے کےخلاف کیے جا رہے ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق آج اتوار کے روز مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور شمالی فلسطین کے شہروں میں الرحمۃ قبرستان کی زمین ہتھیانے کےخلاف احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس نکالے جائیں گے۔

قابض ٓصہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس پرقابض صہیونی ضلعی حکومت کے ساتھ مل کرمسجد اقصیٰ سے ملحقہ مسلمانوں کے تاریخی قبرستان‘‘الرحمہ’’ کی اٹھارہ سو کنال اراضی پرغاصبانہ قبضہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب فلسطینیوں نے قابض فوج اور بیت المقدس کی یہودی انتظامیہ کی اس جارحیت کو اسلامی اوقاف اور مقدسات پر براہ راست حملہ قراردیا ہے۔
پی آئی سی کے مطابق بیت المقدس کی اسرائیلی میونسپل انتظامیہ نے صہیونی سپریم کورٹ سے کئی ماہ قبل الرحمہ قبرستان میں تعمیرات کے لیے ایک اجازت نامہ حاصل کرلیا تھا۔ اسرائیلی سپریم کورٹ نے فلسطینیوں کو قبرستان کے مشرقی حصے میں اپنے مُردوں کی تدفین سے بھی روک دیا تھا، تاہم فلسطینیوں نے عدالت میں فیصلے پر نظرثانی کی درخواستیں بھی دے رکھی ہیں اور فلسطینی شہری قابض صہیونی حکومت کی اس جارحیت کےخلاف مسلسل احتجاج بھی کرتے آئےہیں۔ ہفتے کے روز یہودی فوج اور صہیونی انتظامیہ نے الرحمہ قبرستان کے نشان زدہ مشرقی حصے میں تعمیرات کا کام شروع کردیا۔

دوسری جانب فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج اور قابض ضلعی انتظامیہ کی اس جارحیت کو اسلامی مقدسات پربراہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مقامی سپریم کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں قبرستان کی زمین کوغصب کرنے کے لیے اسے یہودی آباد کاروں کے تفریحی مقامات کے لیے استعمال کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قبرستان کی زمین غصب کرنا اسلامی مقدس مقامات اور اوقاف اسلامی پر براہ راست حملہ ہے اور فلسطینی اس پرخاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ کمیٹی نے بیت المقدس کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تاریخی قبرستان کو یہودیوں کی دست بردس سے بچانے کے لیے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں۔

خیال رہے کہ الرحمہ قبرستان بیت المقدس ہی نہیں بلکہ پورے فلسطین کا تاریخی قبرستان ہے جس میں کئی صحابہ کرام، تابعین، تبع تابعین اور دیگر بزرگان دین کی قبریںبھی موجود ہیں۔ اسرائیلی فوج نے قبرستان کا ایک حصہ پہلے ہی مسمار کردیا تھا۔ اب دوسرے حصے کو بھی ملیا میٹ کیے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.