• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل: عباس ملیشیا کے افسروں کی اسرائیلی فوجیوں سے خفیہ میٹنگ

ہفتہ 24-03-2012
in فلسطین
0
plf secret_meeting
0
SHARES
0
VIEWS

plf secret_meeting

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں حکمران فلسطینی انتظامیہ کے قابض اسرائیلی فوج کےساتھ اپنی قوم کے خلاف سیکیورٹی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔

 

ایک رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز مغربی کنارے کے تاریخی شہر الخلیل میں عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس افسروں کا اسرائیلی فوج کے ساتھ ایک خفیہ اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں کے خلاف مشترکہ سیکیورٹی کنٹرول کے بارے میں جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ خفیہ میٹنگ جمعہ کی شام الخلیل کے نواحی قصبے "دورا” میں ہوئی۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جمعہ کے روز صہیونی سیکیورٹی فورسز کی کئی گاڑیاں دورہ میں فلسطینی انٹیلی جنس کے مرکز کے باہرآ کر رکیں جن سے کچھ سینیئراسرائیلی فوجی اتر کرعباس ملیشیا کے سیکیورٹی کنٹرول روم میں داخل ہو گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دورا میں اسرائیلی فوجیوں اور عباس ملیشیا کے اہلکاروں کی مشترکہ میٹنگ سے قبل ملحقہ علاقوں صوریف اور اذنا سمیت کئی دیگرعلاقوں میں بھی سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے۔ علاقے کے تعلیمی اداروں میں جلدی چھٹی دے دی گئی تھی اور بازار بند کر دیے گئے تھے۔
ملاقات سے قبل عینی شاہدین نے بتایا کہ الخلیل یں راس الجورہ اور شاہراہ السلام اور عین السارہ میں اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیا کے دستے گشت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
الخلیل کے جنوب میں جلد کے مقام پرعباس ملیشیا نے ایک شاہراہ عام پر ناکہ لگا کر شہریوں کی تلاشی بھی جاری رکھی۔ بنی نعیم، الفردوس، السلام،صوریف،سعیر اور دیگر مقامات پر گاڑیوں کو سڑک پر روکنے سے منع کر دیا گیا تھا۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.