(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے درندگی کا مظاہرہ جاری،الخلیل شہر میں فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی۔متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب جنوب اردن کے شہر الخلیل میں صہیونی حکومت کی ریاستی دہشت گرد اور غیر قانونی آباد کاروں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق الخلیل میںبیت امر کے مقام پرقائم کی گئی ‘کرمی زور’یہودی کالونی کےقریب فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوںکےدرمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔ قابض فوج نے فلسطینیوں کی ایک پرامن ریلی پرفائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔