• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

الخلیل: ریلی پراسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد شہری زخمی اور گرفتار

اتوار 21-02-2016
in فلسطین
0
0Pala0389
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ہفتے کے روز فلسطینی شہریوں کی ایک پرامن ریلی پر اسرائیلی فوجیوں نے وحشیانہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے متعدد فلسینیوں کو زخمی اور گرفتار کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز الخلیل شہرمیں سیکڑوں فلسطینیوں نے شہر کے وسط میں بند کی گئی شاہراہ شہداء کو کھولنے کے لیے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی میں انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اندھا دھند لاٹھی چارج کیا، صوتی بموں کے استعمال سے انہیں خوف زدہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان پرآنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ قابض فوجیوں نے متعدد شہریوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ ریلی میں کئی غیرملکی سماجی کارکن بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق شاہراہ شہداء کھولنے کے مطالبے کے لیے ریلی وسطی الخلیل کی مسجد علی البکاء سے حارہ الشیخ کےمقام سے شروع ہوئی۔ راستے میں کھڑی اسرائیلی فوجیوں نے ریلی کے نہتے شرکاء پر آنسوگیس کی گولہ باری شروع کردی۔ آنسوگیس کی شیلنگ سے کئی غیرملکی بھی دم گھٹنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineالخلیل: ریلی پراسرائیلی فوج کا حملہ، متعدد شہری زخمی اور گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.